لکی مروت اور بنوں میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار شہید

0 5

لکی مروت پولیس کے ترجمان کے مطابق سرائے نورنگ شہر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، کانسٹیبل عزیز اللہ اور کانسٹیبل عبداللہ شامل ہیں۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ شہید اہلکاروں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کردی گئیں۔

دوسری جانب بنوں کے علاقے منڈان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ بنوں پولیس کے مطابق کانسٹیبل رشید خان گھر سے ڈیوٹی کے لیے تھانا منڈان جا رہا تھا کہ راستے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کی جانب سے واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.