سوئٹزرلینڈ: سیاحتی ریزورٹ میں بار دھماکے میں 40 افراد ہلاک

0 4

سوئٹزرلینڈ کے مشہور سیاحتی مقام کرانس مونٹانا کے لگژری ریزورٹ میں واقع ایک بار میں زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور تقریباً 100 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں اکثر کی حالت سنگین بتائی گئی ہے۔

دھماکے کے وقت بار میں نیو ایئر نائٹ منانے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکے کے بعد بار میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے مزید نقصان ہوا۔

سوئس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کو حملہ نہیں سمجھا جا رہا اور متاثرین میں کچھ غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ دھماکے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات ایک بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ سوئس حکام اور غیر ملکی میڈیا اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.