ممدانی نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر نیویارک کے میئر کا حلف اٹھا لیا
نیویارک کے نئے میئر ممدانی نے آج باضابطہ طور پر حلف اٹھا کر اپنے عہدے کا آغاز کیا۔ وہ 111 ویں میئر کے طور پر منتخب ہوئے اور اپنی انتخابی مہم میں پیش کیے گئے ترقی پسندانہ اور تبدیلی کے پروگرام کو نافذ کرنے کی کوشش کریں گے۔
ممدانی نے نیویارک پبلک لائبریری میں 19ویں صدی کے قدیم قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر میئر کے طور پر حلف اٹھایا، جو ان کی مذہبی اور ثقافتی شناخت کی علامت بھی ہے۔