حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

0 3

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر 10.28 روپے سستا کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں یکم جنوری 2026 سے اگلے 15 روز کے لیے لاگو ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 253.17 روپے مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 263.45 روپے تھی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 8.57 روپے کمی کی گئی ہے اور فی لیٹر قیمت اب 257.08 روپے ہوگی، جبکہ اس سے قبل یہ 265.65 روپے تھی۔

حکومت نے قیمتوں میں کمی کا مقصد صارفین پر پیٹرولیم مصنوعات کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنا اور عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانا قرار دیا ہے۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.