پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

0 6

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (PIA) نے اسلام آباد سے لندن کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جو ہیتھرو ائیرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے روانہ ہوں گی۔

پی آئی اے کی لندن کے لیے پہلی پرواز 29 مارچ سے روانہ ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ یہ پروازیں 6 سال کے طویل وقفے کے بعد شروع کی جا رہی ہیں، اور لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی مقبول روٹ ہے۔

اس سے قبل پی آئی اے مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہا ہے، جنہیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اکتوبر 2025 میں افتتاح دیا تھا۔ پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ ہو چکی ہے۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.