راولپنڈی میں دفعہ 144 میں یکم جنوری تک توسیع

0 2

راولپنڈی میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دفعہ 144 میں توسیع کر دی گئی ہے، جس کے تحت دھرنوں، جلسوں، جلوسوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 پہلے ہی 25 دسمبر سے نافذ ہے، جسے ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر یکم جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے۔

دفعہ 144 کے تحت سیاسی جلسے، ریلیاں، میٹنگز اور جلوس مکمل طور پر ممنوع ہوں گے۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

ذرائع کے مطابق یکم جنوری کو امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا کہ دفعہ 144 میں مزید توسیع کی جائے یا اسے ختم کر دیا جائے۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.