پنجاب اور اسلام آباد میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 دسمبر (شام/رات) سے 2 جنوری (صبح) تک پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
پیشگوئی کے مطابق مری اور گلیات میں اس دوران بارش کے ساتھ برفباری متوقع ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
30 دسمبر کی رات سے 2 جنوری کی صبح کے دوران
اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار ریجن، سرگودھا، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گجرات اور گردونواح میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
جبکہ 31 دسمبر سے 1 جنوری کے دوران
میانوالی، بھکر، خوشاب، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، مظفرگڑھ، جھنگ، ساہیوال اور ملحقہ علاقوں میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، بالخصوص بالائی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔