پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

0 4

26 دسمبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار بھارتی سرپرست خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر بھارتی سرپرست خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس و سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان کے تحت “عزمِ استحکام” کے وژن پر عمل کرتے ہوئے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.