یو اے ای کے صدر دورہ مکمل کرکے واپس روانہ، صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں

0 4

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اپنا ایک روزہ سرکاری دورۂ پاکستان مکمل کر لیا اور واپس روانہ ہو گئے۔ دورے کے دوران انہوں نے صدر مملکت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نور خان ایئر بیس پر معزز مہمان کی آمد پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضائی سلامی دی جبکہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وفاقی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ اماراتی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزرا میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، عطا تارڑ اور دیگر شامل تھے، جن کا وزیراعظم نے معزز مہمان سے تعارف بھی کرایا۔

شیخ محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا تھا۔ دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

بعد ازاں متحدہ عرب امارات کے صدر اسلام آباد کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.