لائیو شو میں اچانک مداخلت، احسن اقبال کا فون بند کیسے ہوا؟

0 5

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام کے دوران پیش آنے والی اچانک رکاوٹ کی وضاحت کر دی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل مچا دی تھی۔

گزشتہ روز احسن اقبال لائیو نشریات میں گفتگو کر رہے تھے کہ اچانک پس منظر سے مداخلت کے باعث ان کا موبائل فون بند ہو گیا، جس سے پروگرام چند لمحوں کے لیے متاثر ہوا۔ یہ منظر وائرل ہوتے ہی صارفین نے مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں اور واقعے کو پراسرار قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ اچانک آنے والی آواز کس کی تھی اور لائیو پروگرام کے دوران رابطہ کیوں منقطع ہوا۔ بعض صارفین نے غصے میں بولی جانے والی آواز پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

بعد ازاں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں احسن اقبال نے وضاحت کی کہ ایک شخص کی بحث کے باعث عارضی خلل آیا، جبکہ وہ شخص اس بات سے لاعلم تھا کہ وہ لائیو پروگرام میں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چند ہی لمحوں بعد پروگرام دوبارہ جوائن کر لیا گیا تھا اور معاملہ معمولی نوعیت کا تھا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی سوشل میڈیا پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال سے بات ہوئی ہے اور یہ کہ ایک بچہ اچانک کمرے میں داخل ہو گیا تھا، جس کے بعد صورتحال فوراً معمول پر آ گئی۔ احسن اقبال نے اس معاملے پر غیر ضروری سیاست سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.