قلات، سیکیورٹی فورسز کا فتنۃ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

0 4

قلات میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم فتنۃ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز کو ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد برآمد کیا گیا، اور یہ گروہ علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رکھیں گے۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.