اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک غیر ملکی خاتون نے مبینہ طور پر رہائشی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے جی ایٹ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں چھت سے گرنے کے باعث خاتون کو سر پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرحومہ کی شناخت وان رو پینگ کے نام سے ہوئی ہے، جو چین سے وزٹ ویزے پر پاکستان آئی تھی۔
اسلام آباد پولیس نے لاش اسپتال منتقل کر دی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
