ملک بتدریج مگر یقینی طور پر استحکام اور عزت کی طرف بڑھ رہا ہے،فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) اور ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں، غیر متزلزل جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے کہا:
حکومت اور پ
اک فوج کی مشترکہ کوششوں اور پاکستانی عوام کی حمایت کے باعث ہمارا ملک بتدریج مگر یقینی طور پر استحکام، مواقع اور عزت کی طرف بڑھ رہا ہے۔
کانفرنس میں اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال، دہشت گردی کے خطرات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے پر زور دیا۔
کانفرنس نے قومی یکجہتی، عوام اور مسلح افواج کے درمیان اتحاد کو برقرار رکھنے اور بلوچستان میں عوامی ترقیاتی اقدامات کو سراہنے پر بھی زور دیا۔
شرکاء نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کی توثیق کی۔
اختتام پر آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کمانڈرز کو ہدایت دی کہ وہ آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، تربیت، جسمانی فٹنس اور میدان جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں اور پاک فوج کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ یقینی بنائیں۔