کوئٹہ،بلدیاتی انتخابات ملتوی
کوئٹہ میں شیڈول بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر 2025 کے انعقاد کو روکنے کے لیے سیاسی جماعتوں نے عدالت میں درخواستیں دائر کی تھیں، جس کے بعد عدالتِ عالیہ اور سپریم کورٹ میں کیس زیرِ سماعت ہے اور اب عدالت نے انتخابات کو ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے درخواستوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کو نئی تاریخ تک ملتوی کر دیا ہے تاکہ تمام قانونی اور سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا جا سکے اور مناسب فیصلہ سنایا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان، وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست مسترد کر چکا تھا، تاہم عدالت نے انتخابات کا شیڈول روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس کے بعد پولنگ مقررہ تاریخ پر نہیں ہوگی۔
سیاسی حلقوں اور عوام نے اس فیصلے پر مختلف ردِ عمل ظاہر کیا ہے، جبکہ عدالت کی جانب سے نئی تاریخ اور مزید تفصیلات جلد اعلان کی جائیں گی۔