معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر داخلہ

0 4

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ منصوبے کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور آئندہ ہفتے اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انڈر پاس سائٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ نے منصوبے کی پیش رفت کا موقع پر جائزہ لیا اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور رفتار برقرار رکھنے کی ہدایات دی۔

چئیرمین سی ڈی اے نے وزیر داخلہ کو اب تک مکمل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انڈر پاس کا اسٹرکچرل کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ روڈ ورک اور فنشنگ کے کام جاری ہیں۔ وزیر داخلہ نے تعمیراتی کام میں معیار پر کسی قسم کے سمجھوتے سے منع کیا اور اطراف میں جدید لینڈ اسکیپنگ اور شجرکاری کی ہدایات دی۔

وزیر داخلہ کے ہمراہ آئی جی اسلام آباد، چئیرمین سی ڈی اے، ممبران سی ڈی اے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ شاہین چوک انڈر پاس کھلنے کے بعد اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک روانی بحال ہوگی اور ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.