فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹرمپ کے دل میں پاکستان کی اہمیت دوبارہ بٹھا دی

0 8

معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے 2025 کو پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار دیتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔ آرٹیکل میں کہا گیا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان پالیسی میں حیران کن تبدیلی آئی اور واشنگٹن کا “انڈیا فرسٹ” دور ختم ہو کر پاکستان کو فوقیت حاصل ہو گئی، جس کی بنیاد مئی میں ہونے والی مختصر پاک بھارت جنگ بنی۔

رپورٹ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے تعلقات کا بھی خصوصی تجزیہ شامل ہے۔ واشنگٹن ٹائمز کے مطابق پاکستان ناپسندیدہ ریاست سے شراکت دار ملک بن گیا اور امریکہ کے لیے پاکستان کی تیز رفتار امیج بلڈنگ ایک منفرد واقعہ ہے۔ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو مرکزی ستون قرار دیا گیا۔

ابتدائی طور پر بھارت کو کواڈ اور دیگر فورمز کے ذریعے بالادست بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی جبکہ اسلام آباد کو سائیڈ لائن کرنے کی توقع تھی، مگر بھارت کے داخلی سیاسی حالات، شخصی آزادیوں پر پابندیاں، غیر یکساں فوجی کارکردگی اور سفارتی سخت رویے نے بھارت کو ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر مشکوک بنا دیا۔

پاک امریکا تعلقات میں پہلا مثبت اشارہ خفیہ کاؤنٹر ٹیررازم ایکسچینجز سے ملا، جس کے بعد مارچ میں ٹرمپ نے قومی خطاب میں پاکستان کی غیر متوقع تعریف کی۔ اس اقدام نے واشنگٹن میں پالیسی کا رخ بدل دیا اور اسلام آباد نے ہر محدود تعاون کو غیر متوقع کریڈٹ میں بدل کر تعلقات کو ٹرانزیکشنل سے اسٹریٹجک بنایا۔ مئی کی مختصر مگر شدید پاک بھارت جھڑپ نے تعلقات میں فیصلہ کن موڑ قائم کیا۔

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق پاکستان کی فوجی کارکردگی، ڈسپلن، اسٹریٹجک فوکس اور ایسِمٹرک صلاحیت نے ٹرمپ کو حیران کر دیا اور پاکستان دوبارہ سنجیدہ ریجنل ایکٹر کے طور پر دیکھا جانے لگا۔ مئی جنگ کے بعد ٹرمپ کے لیے اسٹریٹجک نقشہ مکمل طور پر ری ڈرا ہوا۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.