سبی،ہرنائی پھاٹک کے قریب بم کا زور دار دھماکہ

0 4

سبی/ہرنائی پھاٹک کے قریب کچرے کے ڈھیر سے اچانک زور دار آواز سنائی دی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سیکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔ اہلکاروں کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.