پاکستان–مصر اسٹریٹجک شراکت مضبوط ہو رہی ہے، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دفاعی تعاون اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان–مصر دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے دفاعی و سیکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ سطح کے رابطوں کا تسلسل نہایت اہم ہے۔

مصر کے وزیرِ خارجہ نے پاکستانی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا اور تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ میں مصر کی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دفاع اور اسٹریٹجک معاملات میں مشترکہ پیش رفت خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.