27ویں آئینی ترمیم پر یو این بیان مسترد، پاکستان کا سخت ردعمل

0 3

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد، بلاجواز اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی، تاہم ہائی کمشنر کے بیان میں نہ تو پاکستان کے مؤقف کی درست ترجمانی کی گئی اور نہ ہی زمینی حقائق کا لحاظ رکھا گیا۔

ترجمان کے مطابق آئین میں ترمیم اور قانون سازی ہر جمہوری ملک کی طرح پاکستان کے منتخب نمائندوں کا آئینی و جمہوری اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت، شہری و سیاسی حقوق کا بنیادی ستون ہے اور ان کا احترام ضروری ہے۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے آئین میں درج انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے مکمل تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان نے ہائی کمشنر پر زور دیا کہ وہ پاکستانی پارلیمنٹ کے خودمختارانہ فیصلوں کا احترام کریں اور ایسے بیانات جاری کرنے سے گریز کریں جن میں سیاسی تعصب یا غلط معلومات پائی جائیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تازہ ترین ترمیمات آئین میں درج تمام قانونی و آئینی تقاضوں کے مطابق کی گئی ہیں۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.