دنیا کے 11 خوبصورت ترین ممالک کی نئی فہرست جاری
دنیا کے خوبصورت ترین ممالک کی ایک نئی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں قدرتی مناظر، تاریخی ورثہ اور منفرد ثقافت کو معیار بنایا گیا ہے۔ اس فہرست کے انتخاب میں دنیا بھر کے تجربہ کار سیاحوں کے ذاتی سفر کے تجربات کو بنیاد بنایا گیا۔
اس تازہ درجہ بندی میں نیوزی لینڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جہاں کے برف پوش پہاڑ، نیلگوں جھیلیں، لمبے ساحل اور ایڈونچر سرگرمیاں سیاحوں کو سب سے زیادہ متاثر کر رہی ہیں۔
فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر یونان، تیسرے پر اٹلی، چوتھے پر جاپان، پانچویں پر سوئٹزرلینڈ، چھٹے پر ناروے، ساتویں پر انڈونیشیا، آٹھویں پر کینیڈا، نویں پر آئس لینڈ، دسویں پر بھارت اور گیارہویں پر تھائی لینڈ شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں پاکستان شامل نہیں ہو سکا، حالانکہ بین الاقوامی بلاگرز اور سیاح پاکستان کے شمالی علاقوں، تاریخی قلعوں اور مہمان نوازی کو بارہا سراہ چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر سیاحتی سہولیات اور عالمی سطح پر مؤثر پروموشن سے پاکستان مستقبل میں ایسی فہرستوں میں آسانی سے شامل ہو سکتا ہے۔