وانا کیڈٹ کالج میں آپریشن جاری 650 افراد کو بحفاظت نکالا گیا

0 4

وانا کیڈٹ کالج میں آپریشن جاری 650 افراد کو بحفاظت نکالا گیا

جنوبی وزیرستان کے وانا کیڈٹ کالج میں افغان خوارج کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جامع اور جرات مندانہ کارروائی جاری ہے۔ کالج کے اندر چھپے ہوئے تین خوارج کے خلاف آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک حملہ آور مکمل طور پر ختم نہ کیے جائیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت کالج میں موجود 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا۔ تمام طلبہ اور اساتذہ کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے اور آپریشن اب آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کالج کے اندر موجود تینوں حملہ آور افغانستان سے وابستہ ہیں اور وہ باہر سے ٹیلی فون کے ذریعے ہدایات لے رہے تھے۔ یہ خوارج کیڈٹس کی رہائش گاہوں سے کافی فاصلے پر واقع ایک عمارت میں چھپے ہوئے تھے، جس کی کلیئرنس انتہائی احتیاط اور مہارت کے ساتھ کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی صورت میں کیڈٹس کو نقصان نہ پہنچے۔

واضح رہے کہ 10 نومبر کو حملہ آوروں نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی سے دھماکہ کیا، جس سے مرکزی گیٹ اور آس پاس کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دو خوارج کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں پر حملے اور دہشت گردی کا اسلام یا پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی تعلق نہیں؛ سیکیورٹی فورسز آخری حملہ آور کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.