پاکستان آرمی، انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر، پی اے آر اے سنٹرل میٹ
پاکستان آرمی نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت کر ایک بار پھر بہترین نشانہ بازی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
یہ مقابلےپی اے آر اے (PARA) سنٹرل میٹ جہلم میں منعقد ہوئے. جن میں پاکستان نیوی، پاک فضائیہ اور پاکستان آرمی کے بہترین نشانہ بازوں نے شرکت کی۔
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرتھے جنہوں نے تمام شرکاء کو ان کی اعلیٰ کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مبارکباد دی۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ایسے مقابلے نہ صرف عسکری صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ مسلح افواج کے مابین ہم آہنگی اور اتحاد کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ مسلسل تربیت اور صحت مند مقابلے افواجِ پاکستان کی جنگی تیاری، نظم و ضبط اور عزم کو مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ نے پاکستان کے نشانہ بازوں کی مہارت، نظم و ضبط اور عزم کا شاندار مظاہرہ کیا۔
�انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن
شپ ایک سالانہ ایونٹ ہے جس کا مقصد افواجِ پاکستان کے درمیان ہم آہنگی بڑھانا اور شوٹنگ کے میدان میں مہارت کو فروغ دینا ہے۔ مقابلوں میں طویل فاصلے کے نشانے، ٹیکٹیکل فائرنگ اور ریپڈ انگیجمنٹ کی مختلف کیٹیگریز شامل تھیں۔
پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، جبکہ پاکستان نیوی اور پاک فضائیہ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہیں۔ اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء کو میڈلز اور شیلڈز سے نوازا گیا۔
یہ چیمپئن شپ نہ صرف صحت مند مقابلے کے فروغ کا باعث بنی بلکہ اس نے یہ بھی ظاہر کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج جدید تربیت اور اشتراکی مشقوں کے ذریعے اپنے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔
