فیلڈ مارشل کا عرب ممالک کا تاریخی دورہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مصر، اردن اور سعودی عرب کے حالیہ تاریخی دورے نے پاکستان کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ ان اہم دوروں کے دوران انسدادِ دہشت گردی، دفاعی تعاون، اور انٹیلی جنس کے شعبے میں اشتراکِ عمل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
عرب قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں خطے کے امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ فیلڈ مارشل کے وژن اور مؤثر عسکری سفارتکاری کے باعث پاکستان کا کردار ایک ذمہ دار اور کلیدی طاقت کے طور پر نمایاں ہوا ہے۔
پاکستانی فوج کی متحرک سفارتی کوششوں نے نہ صرف ملک کے عالمی وقار میں اضافہ کیا ہے بلکہ مسلم دنیا میں عسکری و اسٹریٹجک تعاون کے نئے دروازے بھی کھول دیے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، “معرکہ حق” کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مضبوط، باوقار اور مؤثر ریاست کے طور پر منوایا ہے۔
