پاکستان اور اردن کا دفاع اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان اور اردن کا دفاع اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا اور وہاں اردن کے فرمانروا، شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر اردن کے ولی عہد، شہزادہ حسین بن عبداللہ بھی موجود تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاع، سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حکومت پاکستان، عوام اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔

ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا گیا اور دونوں ممالک نے دفاعی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ دورہ پاکستان اور اردن کے تعلقات میں ایک نئے باب کے آغاز کی حیثیت رکھتا ہے۔

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.