بلوچستان بھر میں یوم سیاہ کشمیر، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں تقاریب اور واکس کا انعقاد

بلوچستان بھر میں یوم سیاہ کشمیر، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں تقاریب اور واکس کا انعقاد

کوہلو (احمد مری) مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غیرقانونی قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوم سیاہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، تعلیمی اداروں، سیاسی و سماجی تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں واکس اور تقریبات منعقد کی گئیں۔ قلات، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، بولان، صحبت پور، حب،چمن، اوتھل اور اوستا محمد سمیت مختلف شہروں میں ہونے والی ریلیوں میں شہریوں، طلبہ، سرکاری افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی قلات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ کی قیادت میں پرچم کشائی کی تقریب اور ریلی منعقد ہوئی نصیرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ کی نگرانی میں یوم سیاہ کے حوالے سے مختلف تقاریب اور واکس کا اہتمام کیا گیا اوستا محمد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل اور ایس پی غلام حسین کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی بولان میں ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمعہ داد مندوخیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد نے ریلی کی قیادت کی جبکہ حب اوتھل اور صحبت پور میں بھی اسی نوعیت کی ریلیاں نکالی گئیں جن میں شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کیا جو آج تک برقرار ہے لیکن کشمیری عوام اپنی آزادی کی جدوجہد پر ڈٹے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے رہیں گے ریلیوں کے اختتام پر شہدائے کشمیر کے ایصال ثواب کے لیے دعائیں کی گئیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے کر کشمیری عوام کو ان کا جائز حق حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.