فیری سروس سے پاک ترک تجارت کو فروغ ملے گا ،جنید انوار چوہدری

فیری سروس سے پاک ترک تجارت کو فروغ ملے گا ،جنید انوار چوہدری

اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے ترک وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات میں جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ گوادر کو جدید میری ٹائم حب میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ترک وزیر نے پاکستان کے ساتھ میری ٹائم تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور بتایا کہ ترک سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری سروس سے پاک ترک تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا اور پاکستان کے پاس 25 ہزار ٹن ٹونا مچھلی کا کوٹہ موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ تین ماہ میں پاکستان میں میری ٹائم کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.