اسلام آباد ، ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے خود کو گولی مار لی

اسلام آباد ، ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے خود کو گولی مار لی

اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی۔

ذرائع کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر نے اپنے اسٹاف کے ایک اہلکار سے پسٹل لیا اور اسی اسلحے سے خود کو گولی مار لی۔ واقعے کے فوری بعد اہلکاروں نے انہیں پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، تاہم اسپتال انتظامیہ نے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور حقائق سامنے آنے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.