دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے دوسرے دن کا آغاز 259 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ اس دوران سلمان علی آغا نے 45، سعود شکیل نے 66، شاہین شاہ آفریدی نے صفر، ساجد خان نے 5 اور آصف آفریدی نے 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل امام الحق 17، بابر اعظم 16، عبداللہ شفیق 57، محمد رضوان 19 اور کپتان شان مسعود 87 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔

پاکستان کے 333 رنز پر مکمل اننگز کا اختتام ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کے لیے ایک مضبوط جوابی اننگز کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ اس میچ میں مقابلہ کرسکیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.