ایس ایم ایز میں خواتین کی شمولیت خوش آئند اقدام ہے ،وزیرِ اعظم
چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعتوں (SMEs) میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کے لیے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کو فروغ دیا جائے تاکہ کاروبار کو وسعت دینے اور قرضوں تک رسائی میں آسانی ہو۔
انہوں نے سمیڈا کے روڈ میپ پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ پاکستان کی صنعتی ترقی کا انحصار چھوٹے، درمیانے اور گھریلو صنعتوں کی ترقی پر ہے۔ زرعی اجناس کی پراسیسنگ کے لیے دیہی علاقوں میں ایس ایم ایز کی تربیت یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سمیڈا کے دفاتر قائم کر دیے گئے ہیں جنہیں عوام اور چیمبرز کی جانب سے پذیرائی ملی ہے۔ سمیڈا کے بورڈ میں نجی شعبے کے ماہرین شامل ہیں جبکہ سی ای او کی تعیناتی جلد مکمل ہوگی۔
خواتین کی کاروباری شمولیت کے فروغ کے لیے Womenpreneurship Platform تشکیل دیا جارہا ہے جو مصنوعی ذہانت پر مبنی ہوگا اور خواتین کو کاروباری معلومات، رجسٹریشن اور تربیت فراہم کرے گا۔