پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر میں عارضی توسیع

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر میں عارضی توسیع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) — سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں عارضی توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک سیز فائر برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ اعلیٰ سطح مذاکرات کل (18 اکتوبر) سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں افغان طالبان کے وفد کی قیادت وزیر دفاع ملا یعقوب کریں گے، جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی سینئر سیکیورٹی حکام کریں گے۔ تاہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے سفری اجازت نہ ملنے کے باعث طالبان حکومت نے اپنے وفد میں تبدیلی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 15 اکتوبر کو افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنگ بندی شام 6 بجے سے مؤثر ہوئی تھی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مسئلے کے پرامن حل کے لیے مخلصانہ کوششوں پر یقین رکھتا ہے۔

دوسری جانب طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر بیان میں کہا کہ افغان فورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جنگ بندی کی پاسداری کریں، جب تک کسی جانب سے جارحیت نہ ہو۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.