نواب جنگیز مری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات،بلوچستان کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت

نواب جنگیز مری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات،بلوچستان کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی نواب جنگیز مری نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال، موجودہ حکومتی امور اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے نواب جنگیز مری کی سفارش پر کوہلو کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی سمری کی منظوری دی، جبکہ بلوچستان بھر میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے آغاز کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف جلد کوئٹہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ منتخب نمائندوں سے ملاقات کے علاوہ بلوچستان کی ممکنہ سیاسی تبدیلیوں اور آئندہ حکمتِ عملی پر مشاورت کریں گے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.