راولپنڈی: سی ٹی او کا لائسنسنگ ہال کا اچانک دورہ، شہری سہولیات کے معیار کا جائزہ

راولپنڈی: سی ٹی او کا لائسنسنگ ہال کا اچانک دورہ، شہری سہولیات کے معیار کا جائزہ

 چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) فرحان اسلم نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر کے لائسنسنگ ہال کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران انہوں نے لائسنسنگ کے طریقہ کار، شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات اور سسٹم میں بہتری کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

سی ٹی او نے لائسنسنگ سسٹم کو مزید مؤثر اور آسان بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے ایک کاؤنٹر کو سینئر سٹیزن، خواتین اور ٹرانسجینڈر افراد کے لیے مختص کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے شہریوں سے براہِ راست سہولیات سے متعلق استفسار بھی کیا۔

فرحان اسلم نے بتایا کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں صبح 11 سے 12 بجے پبلک آور میں دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عثمان انور کے ویژن کے مطابق شہریوں کو تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے جاری کیا جا رہا ہے، جبکہ کمپیوٹرائزڈ سائن ٹیسٹ اور ویڈیو آٹو میٹڈ سسٹم کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

سی ٹی او فرحان اسلم نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے راولپنڈی ٹریفک پولیس کو خدمت کا موقع دیں اور اپنے حقوق سے فائدہ اٹھائیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.