سوراب میں بی سی اہلکاروں پر فائرنگ، ایک شہید

سوراب میں بی سی اہلکاروں پر فائرنگ، ایک شہید

سوراب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ مل شاہورائی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ اُس وقت پیش آیا جب کانسٹیبلری کے اہلکار پولیو مہم کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد قلات سے خضدار واپس جا رہے تھے مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کی، جس پر اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آور فائرنگ کے تبادلے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں حوالدار محمد جان ولد محمد یوسف شہید ہو گئے شہید اہلکار کا تعلق قوم کرد سے بتایا گیا ہے، ان کی عمر 47 سال تھی اور وہ بازگیر، خضدار کے رہائشی تھے۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.