کوئٹہ میں گیس لیکج سے دھماکہ، ایک خاتون جاں بحق، آٹھ افراد جھلس گئے

کوئٹہ میں گیس لیکج سے دھماکہ، ایک خاتون جاں بحق، آٹھ افراد جھلس گئے

کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی بائی پاس میں گیس لیکج کے باعث گھر میں خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ آٹھ افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں جمع ہونے والی گیس کو آگ لگ گئی، جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور پورا مکان متاثر ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ کے برن وارڈ منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹر منظور کے مطابق تمام زخمی 90 سے 99 فیصد تک جھلس چکے ہیں اور ان کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اطراف کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.