پاک افغان بارڈر پر دشمن کی فائرنگ، سپاہی عیدو نوسانی شہید

پاک افغان بارڈر پر دشمن کی فائرنگ، سپاہی عیدو نوسانی شہید

پاک افغان سرحد پر دشمن کی فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایف سی بلوچستان کا بہادر سپاہی عیدو نوسانی وطنِ عزیز کے دفاع میں شہید ہوگیا۔ شہید کا تعلق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ سے تھا۔

ترجمان کے مطابق ایف سی کے جوان معمول کی گشت پر تھے جب سرحد پار سے دشمن نے فائرنگ شروع کی۔ سپاہی عیدو نوسانی نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

شہادت کی اطلاع ملتے ہی پیر کوہ کی فضا سوگوار ہوگئی۔ اہلِ علاقہ اور عزیز و اقارب نے کہا کہ عیدو نوسانی ہمیشہ وطن کے دفاع کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھتا تھا۔

شہید کے والد نے کہا کہ “بیٹے نے وطن کی خاطر جان دی، ہمیں اس کی قربانی پر فخر ہے۔”

شہید سپاہی کی نمازِ جنازہ پیر کوہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ ایف سی کے دستے نے قومی پرچم میں لپٹے تابوت کو سلامی دی اور شہید کو سپردِ خاک کیا۔ نمازِ جنازہ میں علاقائی عمائدین، سول و عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

بعد ازاں کمانڈنٹ بمبور رائفلز شہید کے گھر پہنچے، اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ “ایف سی اور پاک فوج شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کے امین ہیں، سرحدوں کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔”

سپاہی عیدو نوسانی کی شہادت نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں، اور قوم اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے جو وطن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کر کے امر ہو جاتے ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.