وفاقی کابینہ کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وفاقی کابینہ کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد — وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں قومی سلامتی، داخلی و خارجی امور، اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کو حالیہ بیرونی دوروں، اہم ملاقاتوں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں افغانستان سے فتنہ الہند کی شرپسندی اور خوارج کی دہشتگرد کارروائیوں پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کابینہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افواجِ پاکستان کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور ملک میں امن و استحکام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

کابینہ نے تجارتی، توانائی اور ریگولیٹری اصلاحات پر مختلف کمیٹیوں کی سفارشات کا بھی جائزہ لیا، جبکہ پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق وزارتِ توانائی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.