خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے **بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا**۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 سے 15 اکتوبر کے دوران شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور بنوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ **شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام** میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران **18 دہشتگرد مارے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور کارروائی **جنوبی وزیرستان** میں ہوئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں **8 دہشتگرد ہلاک** ہوئے۔ تیسری جھڑپ **بنوں** میں ہوئی، جہاں 8 مزید دہشتگرد انجام کو پہنچے

ترجمان کے مطابق علاقے میں موجود دیگر بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں

وزیرِاعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیرِاعظم **میاں شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ **اسپن وام، جنوبی وزیرستان اور بنوں** میں سیکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا اور **34 دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا**۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ **عوام کے تحفظ اور ملکی سالمیت کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھائے گی**۔

انہوں نے یقین دلایا کہ **دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشتگردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی**۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.