بلو اکانومی وژن 2030 علاقائی ترقی کا ضامن ہے، جنید انوار چوہدری

بلو اکانومی وژن 2030 علاقائی ترقی کا ضامن ہے، جنید انوار چوہدری

پاکستان نے سوڈان کے بحری ڈھانچے کی اپ گریڈیشن میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و لاجسٹک روابط کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اسلام آباد میں سوڈان کے سفیر صالح محمد احمد محمد صدیق سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان بندرگاہوں کی جدید کاری، لاجسٹک نظام اور صنعتی منصوبوں میں سوڈان کی تکنیکی معاونت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان بندرگاہوں میں مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام متعارف کرا رہا ہے تاکہ کارکردگی بہتر اور تاخیر کم کی جا سکے۔

وزیر نے کہا کہ پاکستان کا “بلو اکانومی وژن 2030” خطے میں تجارتی روابط بڑھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی ہے، اور سوڈان اس وژن میں ایک کلیدی شراکت دار بن سکتا ہے۔

سوڈانی سفیر نے پاکستان کی پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ خرطوم پاکستان کے ساتھ براہِ راست شپنگ لائن قائم کرنے اور صنعتی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک نے بحری، صنعتی اور تکنیکی شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.