لاہور ٹیسٹ: نعمان علی کی تباہ کن بولنگ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرا دیا

لاہور ٹیسٹ: نعمان علی کی تباہ کن بولنگ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرا دیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 183 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

چوتھے روز کے آغاز پر سنچورین ٹونی ڈی زورزی صرف 16 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 55 کے مجموعی اسکور پر ٹرسٹان اسٹبس بھی نعمان علی کا شکار بن گئے۔

رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 73 رنز کی شراکت قائم کی مگر بریوس 54 رنز پر نعمان علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے، جبکہ ریکلٹن 45 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

وقفے کے بعد جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر بکھر گئی اور پوری ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین آفریدی نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

نعمان علی کو شاندار دس وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.