لاہور: ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج کے خلاف 25 مقدمات، 253 افراد گرفتار

لاہور: ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج کے خلاف 25 مقدمات، 253 افراد گرفتار

لاہور اور مریدکے میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ پرتشدد احتجاجات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے اب تک 25 مقدمات درج کر کے 253 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار افراد پر عوامی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، سڑکیں بند کرنے، اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملے کے الزامات عائد ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی میں ملوث تمام شرپسند عناصر کی نشاندہی کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور موبائل ویڈیوز کا تجزیہ کیا جا رہا ہے، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے لاہور اور مریدکے کے حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.