غزہ امن معاہدے کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زبردست پذیرائی

غزہ امن معاہدے کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زبردست پذیرائی

غزہ امن معاہدے کے موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو سراہا اور انہیں اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔

اپنی تقریر میں امریکی صدر نے کہا:

’’میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میرے پسندیدہ پاکستانی فیلڈ مارشل یہاں موجود نہیں، لیکن شہباز شریف یہاں ہیں، اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔‘‘

اس کے بعد صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو پوڈیم پر مدعو کیا۔ شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا:

’’آج کا دن جدید تاریخ کے عظیم ترین دنوں میں سے ایک ہے کیونکہ آج ہم نے انتھک کوششوں کے بعد امن حاصل کر لیا ہے۔‘‘

وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی امن پسند شخصیت ہیں جنہوں نے گزشتہ کئی ماہ سے دن رات محنت کر کے دنیا کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بنانے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا، کیونکہ ان کی غیر معمولی کاوشوں کی بدولت پہلے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ رک گئی اور فائر بندی ممکن ہوئی۔

شہباز شریف نے مزید کہا:

’’آج ایک بار پھر میں اس عظیم صدر کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنا چاہتا ہوں، کیونکہ میں دل سے سمجھتا ہوں کہ وہ امن کے لیے سب سے زیادہ مخلص اور بہترین امیدوار ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے نہ صرف جنوبی اور مشرقی ایشیا میں امن قائم کیا بلکہ لاکھوں جانیں بچائیں، اور آج غزہ میں قیامِ امن بھی مشرقِ وسطیٰ میں لاکھوں زندگیوں کو محفوظ بنانے کے مترادف ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.