فیض آباد دھرنے کے باعث اسلام آباد میں ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فیض آباد کے مقام پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشن کی گئی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے درج ذیل متبادل راستے اختیار کریں۔
نوٹ:
اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اگلے حکم تک بند رہے گا۔
چھوٹی گاڑیوں کے لیے متبادل راستے
فیض آباد کے اطراف سے آنے والی ٹریفک کے لیے:
ٹریفک کو درج ذیل مقامات سے موڑا جائے گا:
راول ڈیم چوک سے فیض آباد کی جانب:
دونوں اطراف سے ٹریفک بند رہے گی۔
بہارہ کہو، مری اور اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے حضرات راول ڈیم چوک سے پارک روڈ، کیپٹن نعیم طفیل شہید چوک (ترامڑی چوک)، لہتراڑ روڈ اور کھنہ کے ذریعے ایکسپریس وے استعمال کریں۔
ائیرپورٹ جانے والے مسافر کشمیر چوک اور سری نگر ہائی وے کو ترجیح دیں۔
گارڈن فلائی اوور سے فیض آباد کی طرف:
ٹریفک دونوں اطراف سے بند رہے گی۔
آئی ایٹ کے رہائشی زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور راول ڈیم چوک سے پارک روڈ کا راستہ اختیار کریں۔
کھنہ پل سے فیض آباد (ایکسپریس وے):