نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کاؤنٹرز فعال کر دیے
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اہم سہولت فراہم کی ہے۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مختلف ممالک میں کاؤنٹرز کو فعال کر دیا گیا ہے، جہاں پاکستانی شہری جا کر اپنی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
کینیڈا کے شہر مونٹریال اور وینکوور، اٹلی کے میلان، بحرین کے مناما اور اردن کے عمان میں نادرا کے کاؤنٹرز فعال ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، روم (اٹلی) میں بھی جلد نادرا کا کاؤنٹر کھولا جائے گا۔
نئے قوانین کے تحت اب ہر پاکستانی یہ تصدیق کر سکتا ہے کہ کسی غیر متعلقہ یا اجنبی شخص کو اس کے خاندانی ڈیٹا میں رجسٹر یا ڈیلیٹ نہیں کیا گیا۔