علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ ہونگے

علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ ہونگے

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا اور سہیل آفریدی کو نئے وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا۔

پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی اس نامزدگی کی تصدیق کی۔ علی امین گنڈا پور نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ وزیراعلیٰ کا عہدہ عمران خان کی امانت تھی، جسے وہ واپس کر رہے ہیں اور نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مکمل حمایت کریں گے۔

Author

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں…
Leave A Reply

Your email address will not be published.