مچھ میں کوئلے کی کان سے تین مزدور اغوا

مچھ میں کوئلے کی کان سے تین مزدور اغوا

مچھ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے تین مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب مزدور معمول کے مطابق کان میں کام کر رہے تھے۔ مسلح افراد نے مزدوروں کو اسلحے کے زور پر گاڑی میں بٹھایا اور نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور مزدوروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق مغوی مزدوروں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر بولان نے کہا کہ اغوا کاروں کو جلد گرفتار کر کے مزدوروں کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے گا۔ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.