اسرائیلی فورسز نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو رہا کردیا

اسرائیلی فورسز نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو رہا کردیا

اسرائیلی فورسز نے جماعتِ اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو رہائی دے دی۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ سینیٹر مشتاق احمد خان عمان میں پاکستانی سفارت خانے میں محفوظ ہیں۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزارتِ خارجہ اور پاکستانی سفارت خانہ مشتاق احمد کی خواہش اور سہولت کے مطابق وطن واپسی کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ برادر ملک اردن کے تعاون سے یہ رہائی ممکن ہوئی۔ ترجمان نے اردن کی حکومت کے “مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت” پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے عالمی شراکت داروں سے رابطے میں ہے۔

یاد رہے کہ مشتاق احمد خان “گلوبل صمود فلوٹیلا” کے قافلے میں شامل تھے جو غزہ کے مظلوم عوام کے لیے امداد لے جا رہا تھا، تاہم اسرائیلی فورسز نے حملہ کر کے مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.