خاران (نمائندہ خصوصی) خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے مسکان قلات عدالت پر دھاوا بول دیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے عدالت کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کے بعد عمارت کو آگ لگا دی۔
واقعے کے دوران قاضی محمد جان کو گاڑی سمیت اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔