غزہ میں 20 نکاتی امن ڈرافٹ میں تبدیلیاں ہمیں قبول نہیں، اسحاق ڈار

غزہ میں 20 نکاتی امن ڈرافٹ میں تبدیلیاں ہمیں قبول نہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کے لیے ہم ایک بااثر یورپی ملک سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے مشتاق احمد کو گرفتار کیا ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام پاکستانی محفوظ طور پر واپس آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ چونکہ پاکستان کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہیں ہیں، اس لیے تیسرے ملک کے ذریعے رہائی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

غزہ میں امن معاہدے کے حوالے سے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 20 نکاتی ڈرافٹ میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جو پاکستان کے لیے قابل قبول نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کے معاملے پر پاکستان کا موقف قائداعظم کے اصولوں کے مطابق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عرب ممالک غزہ میں خونریزی روکنے میں ناکام رہے ہیں، اور پاکستان ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں جنگ بندی یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے ساتھ کیے گئے اہم معاہدے پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ محض رسمی نہیں بلکہ گہرائی سے غور و خوض کے بعد طے پایا، اور اس سے دیگر ممالک نے بھی دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان مسلم امہ کی قیادت کرے گا اور ایٹمی قوت کے بعد معاشی قوت بنے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.