آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا آغاز

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا آغاز

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج کے حل کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی اعلیٰ سطح مذاکراتی کمیٹی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے باضابطہ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیر اعظم کی کمیٹی میں وفاقی وزرا، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شامل ہیں، جن میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری، احسن اقبال، امیر مقام، سردار یوسف، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور سردار مسعود احمد شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ مظاہرین کے جائز مسائل کو فوری اور دیرپا حل فراہم کیا جائے، متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچائی جائے، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تحمل اور صبر کے ساتھ کام کریں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور امید ہے کہ باہمی مذاکرات کے ذریعے تمام امور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔

وزیراعظم نے اس اقدام کو جمہوری، عوام دوست اور دانشمندانہ قرار دیا، اور کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کی سفارشات موصول ہونے پر فوری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل فوری حل ہوں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.