اوتھل: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 6 جاں بحق
لسبیلہ اوتھل: زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ پتھروں سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کے مطابق حادثے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم پولیس کی مدد سے ٹریفک بحال کر دی گئی۔